Thursday, December 19, 2024

برطانوی خاتون نے خود سے شادی کر لی

- Advertisement -

سارہ ولکنسن 42 سالہ برطانوی خاتون نے 20 سال انتظار کے بعد بلآخر عظیم الشان جشن کے تجربے کیلئے خود سے شادی کر لی۔

برطانوی خاتون محترمہ ولکنسن نے ذاتی طور پر تقریب کی میزبانی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنے لیے منگنی کی انگوٹھی خریدی اور دوستوں کے ساتھ جشن منانے کے لیے سوفولک میں ہارویسٹ ہاؤس میں تقریب منائی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کریڈٹ کنٹرولر محترمہ ولکنسن نے کہا کہ شادی کا دن میری توجہ کا مرکز بننے کا شاندار دن تھا۔ اگرچہ یہ قانونی شادی نہیں تھی، لیکن یہ میری شادی کا دن تھا۔ آپ شاید اس مرحلے پر ہوں جب آپ یہ سوچیں کہ یہ شادی کسی ساتھی کے ساتھ ہورہی ہے، لیکن ایسا نہیں ہے پر میں کیوں اس خوشی سے محروم رہوں؟

انہوں نے کہا کہ میں نے جو اپنی اصلی شادی کے لیے رقم جمع کر رکھی تھی وہ اس شادی پر لگا دی۔

اس تقریب میں ان کے خاندان کے 40 افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر کل 10,000 پاؤنڈز خرچ ہوئے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں