Monday, October 21, 2024

افغانستان میں کرنسی پاکستانی روپے کے مقابلے میں مستحکم

- Advertisement -

ورلڈ بینک نے افغانستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ شائع کی ہے۔عالمی بینک کے تجزیے کے مطابق، افغانستان کی کرنسی پاکستانی روپے کے مقابلے میں 29.3 فیصد مستحکم ہوئی۔

عالمی بینک کے جائزے کے مطابق کرنسی کی شرح تبادلہ کا استحکام افغانستان میں مہنگائی میں کمی کا دوسرا عنصر ہے۔

افغانستان میں گزشتہ سال کے مقابلے مہنگائی میں 9 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 12 فیصد کمی آئی ہے اور رپورٹ میں مہنگائی میں کمی کی وجہ طلب اور رسد میں تبدیلی کو قرار دیا گیا ہے۔

عالمی بینک کی تحقیق کا دعویٰ ہے کہ ملکی خرید و فروخت کے لیے ڈالر کے استعمال پر پابندی افغانی کرنسی کے استحکام کو یقینی بنانے والے عوامل میں سے ایک ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں