ممکنہ طور پر مہلک واقعے میں ایک ڈیلیوری بوائے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر کتے کے حملے سے بال بال بچ گیا۔
انٹرنیٹ پر ہر وقت کوئی نہ کوئی خبر آتی ہے کہ ڈیلیوری بوائے کسی نہ کسی واقعے میں پھنس جاتے ہیں۔ بعض اوقات یہ مضحکہ خیز ہوتا ہے اور لوگوں کو ہنساتا ہے لیکن زیادہ تر یہ ان مشکلات کے بارے میں ہوتا ہے جن کا انہیں اپنے کام پر سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایسے ہی ایک واقعہ میں، ایک شخص گاہک کے پالتو کتے کے حملے سے بچنے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر شدید زخمی ہو گیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک ہندوستانی شخص محمد الیاس مانی کونڈہ حیدرآباد میں کھانا پہنچا رہا تھا کہ اس نے دیکھا کہ بے لگام کتا اس کی طرف آرہاہے اوراس نے خوف سے اس عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔
اسے فوراً ہسپتال لے جایا گیا اور بظاہر زخموں اور کئی فریکچرز کا سامنا کرنا پڑا تاہم ڈاکٹروں نے ان کی حالت بہتر بتائی۔
اس سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جب انڈیا میں لفٹ کے اندر ایک ڈلیوری بوائے کو کتے نے کاٹ لیا۔ وائرل ویڈیو میں ڈلیوری بوائے کو سیکٹر 75 میں واقع نوئیڈا کی اپیکس سوسائٹی کی لفٹ کے کونے پر کھڑا دکھایا گیا ہے۔ دروازہ کھلنے کے بعد کتے نے اسے کاٹنا شروع کر دیا۔