Friday, October 18, 2024

ایرانی صدر کی عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کی خواہش

- Advertisement -

ایرانی صدر ابراہیم  نے عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

لاہور: اپنے تین روزہ دورے پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

لاہور میں علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے صدر رئیسی نے کہا کہ میں پاکستان میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا لیکن حالات کی باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

رئیسی نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں رہتے ہوئے بالکل بھی اجنبی محسوس نہیں کررہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ خصوصی جذبات اور تعلق ہیں، جنہوں نے دونوں قوموں کو جوڑے رکھا۔

انہوں نے غزہ پر اسلام آباد کے اصولی موقف کو سراہا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک کڑی کے طور پر اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں نصر میڈیکل کیمپ سے اب تک 180لاشیں برآمد

صدر نے غزہ تنازع پر اخلاقی طور پر ٹھوس موقف اختیار کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔

مشہور بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور غزہ کے مسلمانوں کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

بعد ازاں وزیٹرز بک میں صدر مملکت نے علامہ محمد اقبال کی ادبی میراث کو سراہا۔

انہیں لاہور کے تاریخی مقامات بالخصوص پرانے شہر کے اندر بحالی کے موجودہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں