بالی ووڈ اداکار عامر خان کے نئے پروجیکٹ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے نئے پروجیکٹ کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے، جس میں وہ کچھ منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
بھارتی میڈیا کے مطابق سپر اسٹار عامر خان اپنی فلم لال سنگھ چڈھا، کے بعد اب اپنی نئی فلم ستارے زمین پر، میں نظر آئیں گے، یہ فلم ان کی پچھلی سپر ہٹ فلم تارے زمین پر، کا سیکوئل ہوگی۔
عامر خان کے مطابق فلم ستارے زمین پر، کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے اور اس فلم میں ان کے ساتھ فلم تارے زمین پر، کے چائلڈ اسٹار درشیل صفاری ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے۔
اب درشیل سفاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عامر خان کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اداکار کو منفرد کرداروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک تصویر میں عامر خان جنگلی دکھائی دے رہے ہیں، ایک ہاتھ میں پتھر اور دوسرے میں لکڑی۔
عامر خان کے دیگر کرداروں میں انہیں خلا میں بھی چھوٹا طیارہ اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے درشیل سفارے نے صرف اتنا کہا کہ ابھی تین دن باقی ہیں، اس کے علاوہ اداکار نے تصویروں کے حوالے سے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان بہت عرصے بعد اپنی نئی فلم میں نظر آنے والے ہیں
اس سے قبل درشیل سفارے نے عامر خان کے ساتھ اپنے ماضی اور حال کی تصاویر پوسٹ کیں اور اعلان کیا کہ وہ ایک بار پھر عامر خان کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں۔
اداکارہ جینیلیا دیشمکھ
واضح رہے کہ اداکارہ جینیلیا دیش مکھ فلم ستارے زمین پر، میں عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق فلم کے لیے جس قسم کے خاتون کردار کی ضرورت ہے اس کے لیے جینیلیا بالکل درست ہیں، اسی لیے انھیں فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔
ستارے زمین پر، میں اداکارہ عامر خان کی محبت کا کردار ادا کریں گی اور وہ غیر معمولی بچوں کی تربیت کے لیے مرکزی کردار کو معاونت فراہم کریں گی۔