Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھولا جا رہا ہے

- Advertisement -

سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ غیر ملکیوں کے لئے کھولنے کی تیاری جاری ہے۔

آنے والے ہفتوں میں، سعودی عرب کےدارالحکومت شہر ریاض میں پہلا شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

خبر رساں ایجنسی کے مطابق، شراب خانہ مبینہ طور پر غیر ملکی سفارت کاروں کے لیے کھولا جا رہا ہے، اور شراب خریدنے کے لیے صارفین کو سعودی وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہو گا۔

خریداروں کے پاس ایک مقررہ ماہانہ کوٹہ ہوگا اور انہیں موبائل ایپ کے ذریعے اس کلیئرنس کوڈ تک رسائی حاصل ہوگی۔ یہ واضح نہیں ہے، ذرائع کے مطابق، یہ واضح نہیں ہے کے اس سے مملکت میں مقیم غیر مسلم بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا منفرد اسٹیڈیم سعودی عرب میں تعمیر

سعودی عرب کی حکومت نے ابھی تک اس بات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے، یہ بھی واضح رہے کہ سعودی عرب میں شراب پینا اور رکھنا غیر قانونی ہے اور اس پر سخت جرمانے کی سزا ہے، جس میں سرعام کوڑے بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں