مسجد نبوی کے پاکستانی سابق امام الشیخ قاری محمد خلیل مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے ہیں۔ نماز جنازہ میں زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔
آزاد جموں و کشمیر کے شہر مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے قاری محمد خلیل نے کئی سالوں تک مسجد نبوی کے امام کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مسجد القبہ کے امام کے طور پربھی خدمات انجام دیں، جو مسلمانوں کی تعمیر کردہ پہلی مسجد ہے۔ سعودی حکومت نے انھیں شہریت سے نواز رکھا تھا۔
ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں بعد نمازمغرب ادا کی گئی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
نامور قاری و مقری محمد خلیل جوانی میں ہی انتقال کر گئے شیخ جنوری سے ہی بیمار تھے عجیب اتفاق ہے کہ وں کے بھائی الشیخ محمود بن خلیل بھی کچھ عرصہ قبل جوانی میں ہی انتقال فرما گئے تھے۔ وہ بھی مسجد نبوی میں امام مکلف تھے۔
ان کے والد الشیخ خلیل القاری مملکت کے ممتاز قاری اور آئمہ حرمین کے استاد تھے امام حرم مدنی شیخ محمّد ایوب اور بلبل کعبہ شیخ علی الجابر انہی کے شاگرد تھے۔
پاکستانی وزیراعظم نے مسجد نبوی کے امام الشیخ قاری محمد خلیل کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
پی ایم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے غمزدہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ قاری خلیل مرحوم کی اسلام کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔