Wednesday, October 15, 2025

جرمنی شہری نے 217 مرتبہ کورونا ویکسین لگوا لی

- Advertisement -

برلن: ایک جرمنی 62 سالہ شہری نے217 بار کورونا ویکسین لگوائی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ جرمنی شہری کی 217 کورونا ویکسین نے طبی ماہرین کو چونکا دیا۔ 62 سالہ شخص نے بیماری سے بچاؤ کے لیےٹیکے لگوائے ہیں۔

جرمن شہری نے 29 ماہ کے دوران کورونا ویکسین کی 217 خوراکیں حاصل کیں اور حیران کن طور پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ڈاکٹر کلیان شوبر کے مطابق جب ہمیں اخبار کے ذریعے اس کے چونکا دینے والے کیس کا علم ہوا، تو ہم نے فوری طور پر متاثرہ شخص سے رابطہ کیا اور اسے جرمنی کے نیورمبرگ کی یونیورسٹی آف ایرلانجن میں مختلف ٹیسٹ کروانے کے لیے مدعو کیا۔ تاکہ یہ پتا لگایاجا سکے کہ آیا اتنی وافرمقدار میں ویکسین کے کوئی نقصان دہ اثرات تو موجود نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: سمارٹ واچ سے بلڈ شوگر چیک کرنا صحت کے لیے خطرناک

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس شخص سے خون اور تھوک کے نمونے استعمال کیے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مدافعتی نظام نے ویکسینیشن پر کیا ردعمل ظاہر کیا ہے کیونکہ ہمیں تشویش تھی کہ اتنی بڑی مقدار میں ویکسین لینے سے مدافعتی نظام زیادہ متحرک ہو جاتا ہے، عمل میں بعض خلیوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک 62 سالہ شہری جس نے کورونا ویکسینیشن کی 217 خوراکیں حاصل کیں، ہمیں کسی منفی اثرات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ مزید یہ کہ اس فرد میں ایسی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہوں کہ وہ کبھی کورونا وائرس کا شکار ہوا تھا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں