Friday, October 18, 2024

پی آئی اے کوحکومت نے نجکاری کر دینے کا فیصلہ کر لیا

- Advertisement -

حکومت نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو نجکاری کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی کی زیر صدارت اجلاس میں پی آئی اے کو نجکاری کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس کے بیان کے مطابق، کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے ایک مالیاتی مشیر کی ملازمت کی بھی منظوری دی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

یاد رہے کہ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومت نے قانون میں ترمیم کے بعد قومی ایئرلائن کو نجکاری پروگراموں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن جو خسارے میں چل رہی ہے، اس لیےحکومت نے فروخت کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ قومی ایئرلائن کی نجکاری کا فیصلہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے کیونکہ پی آئی اے کو ہر سال اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، کابینہ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے لیے مالیاتی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں