Sunday, December 22, 2024

شوہر نے بیوی کوتحفے میں چاند پر پلاٹ دے دیا

- Advertisement -

کولکتہ: شوہر نے اپنی بیوی کو شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر لونا سوسائٹی انٹرنیشنل سے چاند پر ایک پلاٹ پلاٹ خریدا اور گفٹ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع جھرگرام کے رہائشی سنجے مہاتو نے چاند پر ایک پلاٹ خریدا 10 ہزار روپے میں اپنی بیوی کے لیے۔ اور اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے یہ تحفہ دیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سنجے نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو چاند لا کے دینے کا وعدہ کیا تھا اور ایک پلاٹ کی شکل میں یہ وعدہ پورا کر دیا۔ ایک سال انتظار کرنے کے بعد، ایک دوست کی مدد سے لونا سوسائٹی انٹرنیشنل سے چاند پر ایک پلاٹ خریدا۔ پلاٹ کی رجسٹری بھی آویزاں ہے۔

اگرچہ کائنات میں کچھ بھی رکھنا ناممکن ہے، پھر بھی لوگ انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹس سے چاند کے ٹکڑے خرید سکتے ہیں۔ 2020 میں ان کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر، راجستھان کے ایک باشندے نے اپنی بیوی کو چاند پر تین ایکڑ زمین تحفے میں دی تھی۔

انتقال سے پہلے 2018 میں، آنجہانی بالی ووڈ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت نے بھی چاند کا ایک ٹکڑا خریدنے کا کہا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں