Monday, November 25, 2024

جاپانی نے بھیڑیا کا لباس پہننے کے لیے کروڑوں روپے لٹا دیئے

- Advertisement -

ایک جاپانی شخص نے بھیڑیا کا لباس پہننے کے لیے اپنے کروڑوں روپے خرچ ڈالے، جس کی ایک ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی۔

ٹوکیو کےٹورو یوڈا شخص نےجس کی عمر32 سال ہے،انھوں نے بھیڑیا کی کھال کے لباس پر3 ملین ین (جاپانی کرنسی) خرچ کی۔ ٹورو یوڈا، جس نے شروع میں اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی کوشش کی، بعد ازاں انہوں نے یہ بتایا کہ اس نے اس لباس کوصرف گھر میں پہننے کے لیے بنایا تاکہ وہ اپنی پریشانیوں کو بھول جائےاور اسے سکون ملے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ٹورو نے بتایا کہ جب میں گھر میں بھیڑیا کا لباس زیب تن کرتا ہوں تو میں ایسا محسوس کرتا ہوں جیسے میں  اب انسان نہیں رہا۔ میں باہمی تعاملات سے آزاد ہوں اور اپنے تمام خدشات، ذمہ داریوں اور دیگر مسائل کو چھوڑ دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کو بنانے میں 50 دن سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ جانوروں سے میری زندگی بھر کی محبت اور کچھ ٹیلی ویژن شوز کی وجہ سے جن میں جانوروں کے حقیقت پسندانہ ملبوسات پیش کیے گئے تھے، میں ہمیشہ سے بھیڑیا بننے کا خواب دیکھا کرتاتھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں