Saturday, October 19, 2024

برطانیہ کے بادشاہ کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے

- Advertisement -

بکنگھم پیلس نے اعلان کیا کہ برطانوی بادشاہ کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

برطانوی شاہی گھر بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں ہے بلکہ ایک بڑھے ہوئے غدود کے حالیہ علاج کے دوران دریافت ہوا تھا۔

کنگ چارلس نے گزشتہ ماہ ہسپتال میں 3 راتیں گزاریں جہاں ان کا پروسٹیٹ بڑھنے کی سرجری ہوئی۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں علاج کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی۔

تاہم شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارب پتی برطانوی بزنس مین ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کر لیا

بیان کے مطابق بادشاہ نے پیر سے باقاعدہ علاج شروع کر دیا ہے جس کے دوران انہیں ڈاکٹروں نے اپنی تمام سرکاری مصروفیات ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس پورے عرصے میں وہ معمول کے مطابق ریاستی امور اور سرکاری کاغذی کارروائیاں کرتے رہیں گے۔

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ایکس پر کنگ چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ وہ جلد ہی مکمل صحت یاب ہو جائیں گے اور میں جانتا ہوں کہ پورا ملک ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرے گا۔

حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے رہنما کیئر سٹارمر نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی انہیں مکمل صحت کی طرف لوٹنے کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں