Friday, October 18, 2024

انڈونیشیا میں افطار کا سب سے بڑا دسترخوان لگایا گیا

- Advertisement -

سعودی سفارتخانے کی جانب سے انڈونیشیا میں سب سے بڑا افطار دسترخوان لگا۔

انڈونیشیا میں سب سے بڑا افطار دسترخوان سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور اور دعوت و رہنمائی نے لگایا ہے اور انہیں ‘موری’ انسائیکلوپیڈیا آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا۔

ایس اے پی کے مطابق آسیان خطے میں افطار کا سب سے بڑا دسترخوان انڈونیشیا میں اسلامی امور کی وزارت نے رمضان کے دوران لگایا ۔ جسےخادم الحرمین الشریفین افطار کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور اس کی لمبائی 2500 میٹر تھی۔ موری کی جانب سے سعودی سفارت خانے کے اتاشی برائے مذہبی امور احمد الحزمی کو ایک سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

احمد الحزمی کے مطابق افطار ڈنر جنوب میں انڈونیشیا کی ریاست سولاویسی میں منعقد ہوا۔ تقریب میں 15,000 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات، یونیورسٹیوں کے سربراہان اور عوام الناس شامل تھے۔ استعمال کیا

یہ بھی پڑھیں: صدر عباس نے فلسطینی اتھارٹی کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا

تاہم، مکاسر کے گورنر، دانی فومتانتو نے کہا کہ انڈونیشیا کے رہنما اور عوام مسلسل قوم کے رہنماؤں کے لیے دعاگو ہیں۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا کے بادانگ میں وزارت اسلامی نے 12 سو میٹر طویل افطار دسترخوان تیار کیا تھا جس میں پچھلے سال 8000 سے زائد مہمانوں نے کھانا کھایا تھا۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں