اسلام آباد:ذرائع کے مطابق، سندھ اور پنجاب میں 13مارچ سے پانچ سال سے کم عمر کے 21 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع ہوگی۔
ساتویں قومی مردم شماری کی ہمہ گیر سرگرمیوں کے باعث پانچ روزہ ویکسی نیشن پولیو مہم دو مرحلوں میں چلائی جا رہی ہے۔
مارچ 13 سے مارچ 17 تک پنجاب کے 13 اضلاع، اور سندھ اور اسلام آباد کے 16 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 17.41 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
دوسرا مرحلہ 3 سے 7 اپریل تک رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے کے دوران خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع میں بچوں کو قطرے پلانے کے لیے چلایا جائے گا، جس میں صوبے کے جنوبی حصے کے سات مقامی علاقے اور بلوچستان کے 12 اضلاع شامل ہیں۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کاوالدین اور سرپرستوں سے کہنا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کو ممکنہ طور پر زندگی بچانے والی پولیو ویکسین لگائی جائے تاکہ وہ اس وائرس سے محفوظ رہ سکیں، جو کہ ماحولیاتی نمونوں میں گردش کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔
عبدالقادر پٹیل کے مطابق، “ماحول میں جنگلی پولیو کی دریافت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ وائرس ہماری کمیونٹیز میں گردش کر رہا ہے اور ہمارے بچوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔