Friday, October 18, 2024

صدر عباس نے فلسطینی اتھارٹی کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا

- Advertisement -

محمد مصطفیٰ کو فلسطینی اتھارٹی کا نیا وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔

ویسٹ بینک: فلسطینی صدر محمود عباس نے منگل کے روز محمد مصطفیٰ کو فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کا نیا وزیراعظم نامزد کیا۔

محمد مصطفیٰ کی تقرری مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی گورننگ باڈی میں اصلاحات اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جہاں وہ مقیم ہیں وہاں اس کی حکمرانی کو بہتر بنانے کے دباؤ کے بعد عمل میں آئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

فلسطینی اتھارٹی کا نیا وزیر اعظم غزہ کی پٹی کی ریلیف اور تعمیر نو کی قیادت کرے گا، اور فلسطینی اتھارٹی کے اداروں میں اصلاحات کا باٰعث بنے گا۔

مصطفیٰ نے سابق وزیر اعظم محمد شطایا کی جگہ لی ہے جنہوں نے اپنی حکومت کے ساتھ فروری میں استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ میں الفقیر کنواں دوبارہ کھول دیا گیا

پی اے، جس پر الفتح سیاسی جماعت کا غلبہ ہے، انہوں نے 2007 تک غزہ پر انتظامی کنٹرول حاصل کیا جب حماس نے مقبوضہ علاقوں میں 2006 کے قانون ساز انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور اسے پٹی سے نکال دیا۔ اس کے بعد سے، حماس نے غزہ پر حکومت کی ہے اور پی اے اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر حکومت کرتی ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں