Saturday, September 21, 2024

میرے بارے میں گردش کرتی خبریں، شاید مِیرا ہونا میری سزا ہے

- Advertisement -

فلم اداکارہ میرا کے مطابق میڈیا میں میرے بارے میں اکثر خبریں آتی رہتی ہیں۔ شاید مِیرا ہونا ہی مِیرا کی سزا ہے، مجھے ایک ایکشن فلم کرنی چاہیے۔ 

مِیرا نے ایک انٹرویو میں اپنے کیرئیر کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا میں رہتی ہوں اس لیے مجھے لگتا ہے اور میں سوچتی ہوں کہ مجھے ایکشن فلم کرنی چاہیے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

میڈیا میرے بارے میں بے شمار کہانیاں شائع کرتے رہتے ہیں۔ شاید یہ میرے ہونے کی سزا ہے جو میں مِیرا ہوں۔

اداکارہ سے جب بھارت میں شوٹنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مہیش بھٹ کی فلم فار فیم پر کام پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ یہ سب سے بڑی فلم ہونے جا رہی تھی۔

تاہم، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے یہ ناممکن تھا۔ انہوں نے ریکھا اور مادھوری ڈکشٹ، دو بھارتی اداکاراؤں کو سراہا، اورکہا کہ وہ دنیا کی بہترین اداکارہ ہیں۔ میرا کے مطابق ریکھا جی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے اور وہ یقیناََ میرے لیے ایک بہترین مثالی خاتون ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں