Friday, October 18, 2024

پائلٹ کو دل کا دورہ پڑ گیا، طیارہ اہلیہ نے لینڈ کیا

- Advertisement -

پرواز کے دوران پائلٹ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اہلیہ نے طیارہ لینڈ کیا۔

امریکہ میں پرواز کے دوران پائلٹ کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد ان کی اہلیہ نے خود طیارہ بحفاظت لینڈ کر لیا۔

ایک امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے کہا ہے کہ لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹ ایون کنن ویلز کے پاس ہوا بازی کا کوئی سابقہ ​​تجربہ نہیں ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

خاتون اپنے 78 سالہ شوہر ایلیٹ الپر کو ہوا میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد،ہوائی جہاز کو کامیابی کے ساتھ لینڈ کرنے میں کامیاب رہیں۔

دو انجنوں والے بیچ کرافٹ کنگ ایئر 90 میں، ایلیٹ الپر اور ایون کین ویلز لاس ویگاس کے ہینڈرسن ایگزیکٹو ہوائی اڈے سے مونٹیری، کیلیفورنیا کے لیے روانہ ہوئے۔

ایلیٹ الپر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے کے بعد ایون کنن ویلز نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو فون کیا اور طیارے کو سنبھال لیا۔

چند منٹ بعد، ایون کنن ویلز نے ہوائی ٹریفک کنٹرول کی ہدایت کے مطابق طیارے کو قریبی ہوائی اڈے کی طرف موڑنے کے بعد بحفاظت لینڈ کیا۔

ہوائی اڈے پر طیارے کے نیچے اترتے ہی ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، لیکن ایلیوٹ الپر ابھی تک جانبر نہ ہو سکے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں