ڈی آئی خان: پولیس نےسگی بھانجی شازیہ سے شادی کرنے والے ماموں رشید کو حراست میں لے لیا لڑکی اکیس ستمبر سے گھر سے لاپتہ تھی۔
پولیس کے مطابق ماموں نے اپنی سگی بھانجی کو گھرسے بھگا کر کورٹ میرج کی اور پھر اطلاع ملنے پر تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے اسکے ماموں کو حراست میں لے لیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
مقدمے کے مطابق شازیہ بی بی جس کی عمر 17، 18 سال ہے اور وہ 21 ستمبر سے گھر سے لاپتہ تھی، کی شادی رشید نامی شخص سے ہوئی جس کی عمر 40 سال ہے۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا۔