Saturday, September 7, 2024

اجے دیوگن کی ہارر فلم کا چونکا دینے والا ٹیزر جاری

- Advertisement -

بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی آنے والی ہارر فلم شیطان، کا شاندار ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔

اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر اپنی ہارر فلم کے ٹیزر کی تصویر کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا، وہ آپ سے پوچھے گا، ایک کھیل ہے، کھیلوگے؟ لیکن اس کے دھوکے میں نہ آنا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اگرچہ فلم کا پلاٹ ابھی تک نامعلوم ہے، لیکن ٹیزر سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اچھی اور برائی کی ایک خوفناک کہانی ہوگی۔

شائقین پرجوش ہیں کیونکہ نامور اداکارہ جیوتھیکا، فلم شیطان میں 20 سال کے وقفے کے بعد ہندی سنیما میں واپس آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنگھم اگین میں دیپیکا پڈوکون اجے دیوگن کی بہن بنے گیں

آٹھ مارچ کو آر مادھاون اور اجے دیوگن کی نئی تھرلر فلم دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے ہدایت کار وکاس بہل ہیں جبکہ اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک اسے پروڈیوس کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں