Thursday, December 19, 2024

سعودی شہزادے کا ریسٹورینٹ میں کھانے پکاتے ہوئے منفرد انداز

- Advertisement -

جدہ میں، سعودی شہزادے جسکا نام نائف بن ممدوح بن عبدالعزیز ہے اپنے نئے ریسٹورینٹ کا آغاز کر دیا جس میں وہ خود کھانا پکاتے نظر آئے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے کی ریسٹورنٹ کے عملے کی جانب سے کھانے تیار کرنے اور کھانے والوں کو پیش کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مکارم نجد ریسٹورنٹ میں، شہزادہ نائف بن ممدوح بن عبدالعزیز کو عملے کے ساتھ کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ ایپرن پہن کر روایتی سعودی کھانے جیسے منڈی، جریش، کبسہ، مرگوگ، حاریثہ اور عریقہ بناتے ہوئے عملے کے ساتھ کام کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں کوئلے پر چکن پکاتے ہوئے، شہزادہ ایک گاہک کو ریسٹورنٹ کے فوڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں