زرائع کے مطابق ایک امریکی خاتون نے کاسمیٹک سرجری کی ادائیگی کے لیے اپنا گھر فروخت کردیا انہوں نے خوبصورت نظر آنے کے لئے سرجری کروائی۔
ایک بین الاقوامی خبر میں بتایاگیا ہے کہ امریکی بلاگر کیلی بیسلی نے کاسمیٹک سرجری کے لیے 14,000 ڈالر کی قیمت ادا کرنے کے لیے اپنا گھر بیچ ڈالا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
50 سالہ بلاگر کیلی بیسلی نے میکسیکو میں اپنے چہرے، ہونٹوں، گردن اور رانوں کی سرجری کروائی ہے اور وہ 20 کی دہائی سے اپنے چہرے کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے بوٹوکس اور فلرز کا استعمال کر رہی ہیں۔
کیلی بیسلی نے اپنے گھر کی قربانی دے کر چہرے کی کاسمیٹک سرجری کے لیے کل 14,000ڈالر ادا کیے۔
کیلی بیسلی اپنے چہرے کی سرجری کی ادائیگی کے لیے اپنا گھر فروخت کیا اس کے بعد وہ مستقل طور پر ایک وین میں جا کر زندگی بسر کرنے لگی ہیں، لیکن انھیں اس فیصلے پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ ان کا چہرہ پہلے سے کہیں بہتر نظر آتا ہے۔