Wednesday, December 4, 2024

اڈیالہ جیل پر حملے کا خطرہ سیکورٹی ہائی الرٹ

- Advertisement -

اڈیالہ جیل کو نشانہ بنانے کی کوشش، سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق، ایک نامعلوم کال کرنے والے نے اگلے تین دنوں کے اندر اڈیالہ جیل پر حملہ کرنے کی دھمکی دی جس کی وجہ سے سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کال جیل انتظامیہ کو موصول ہوئی جس کے بعد راولپنڈی پولیس کو اطلاع دی۔ حکام کے مطابق دھمکی آمیز کال اڈیالہ جیل کے سرکاری نمبر پر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کو سزا سنا دی گئی

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق دھمکی آمیز کال کے بعد جیل کی سکیورٹی کو ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ مزید برآں، جیل کے اردگرد کے علاقے میں سخت سکیورٹی، آٹھ مقامات پر چیک پوائنٹس اور ایلیٹ فورس کے پانچ حصوں کی طرف سے مسلسل گشت دیکھنے میں آئی۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان، پرویز الٰہی، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں