Sunday, November 24, 2024

دادی کی ناراضگی پر دلہا بارات واپس لے گیا

- Advertisement -

بھارت کی شادی میں معمولی باتوں پر دلہا کا بارات واپس لے جانا عام بات ہے۔

حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں صرف کرسی کے تنازعے پر دلہا بارات واپس لے گیا۔ دلہن کے والد مبین نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی کی بارات نئی دہلی سے اورنگ آباد تک گئی تھی جہاں انکے پورے خاندان نے دلہا والوں کا شانداراستقبال کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بارات آنے کے چند گھنٹے بعد ہی دلہا نے شادی روکنے کا فیصلہ کر لیا، دلہن کے والد کے مطابق تقریب کے دوران ہر کوئی اچھا وقت گزار رہا تھا کہ اچانک دلہا کی دادی اور ایک مہمان کے درمیان کرسی پر جھگڑا ہوگیا۔

جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب دلہا کی دادی نے اسے اپنی توہین سمجھتے ہوئے دولہے سے شکایت کی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جھگڑے کے دوران دولہے نے دلہن کو رخصت ہونے کے بعد اس کے ساتھ بدسلوکی کی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں: اینکر اشفاق اسحاق پر بیوی کی جانب سے وحشیانہ تشدد کا الزام

دلہن کے اہل خانہ نے دولہے کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بٹھایا اور شادی پر خرچ ہونے والی رقم کا مطالبہ کیا کیونکہ تنازعہ مزید گرم ہوگیا۔ بعد میں دلہن کے رشتہ داروں نے انہیں بارات واپس جانے کی اجازت دے دی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں