Sunday, September 8, 2024

ٹرمپ امریکہ کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جوبائیڈن

- Advertisement -

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قوم، جمہوریت اور سیاست کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس بار الیکشن جیتنے کے لیے ہر قانونی اور مجرمانہ حکمت عملی استعمال کر رہے ہیں، چاہے اس سے قوم اور جمہوریت کو کتنا ہی نقصان پہنچے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

ان کے مطابق ری پبلکن پارٹی سے قوم کی سالمیت اور جمہوریت کو خطرہ ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے آزادی اظہار اور قانون کی حکمرانی خطرے میں ہے۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک کی عدالت میں فراڈ کے الزامات کے خلاف دلائل اور معاون دستاویزات پیش کرکے اپنا دفاع کرنے کی کوشش میں ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن 2024 کے انتخابات میں دوسری مدت کے لیے صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے اور اگر وہ جیت گئے تو انہیں 86 سال کی عمر میں عہدہ سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں