Friday, October 18, 2024

بھارت میں ماں کی لاش کے ساتھ ایک سال گزارنے والی دو بیٹیاں

- Advertisement -

بھارتی ریاست اتر پردیش میں دو بیٹیوں کو ماں کی لاش کے ساتھ ایک سال گھر میں گزارنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو بہنوں، 27 سالہ پلوی ترپاٹھی اور 18 سالہ ویشوک ترپاٹھی کو پولیس نے اتر پردیش کے شہر وارانسی میں ایک گھر سے حراست میں لیا اور ان کی ماں کی لاش جو ایک سال پرانی تھی برآمد کرلی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پولیس نے متوفی خاتون کی شناخت 52 سالہ اوشا ترپاٹھی کے طور پر کی ہے۔ وہ طویل علالت کے بعد دسمبر 2022 میں انتقال کر گئیں، لیکن ان کی بیٹیوں نے آخری رسومات ادا نہیں کیں اور ان کی لاش کے ساتھ ہی رہ رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنیں پندرہ روز تک گھر سے باہر نہیں نکلی تھیں جس پر پڑوسیوں کو شک ہوا اور انہوں نے تھانے میں اطلاع دی۔ جب گھر پہنچے تو دونوں بہنیں جزوی طور پر بے ہوش تھیں۔

آج کی تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

بعد ازاں لاش کو فرانزک کے لیے منتقل کیا گیا اور پولیس نے دونوں بہنوں کو جسمانی اور نفسیاتی جانچ کے لیے اسپتال بھیج دیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں