Monday, September 16, 2024

سعودی عرب میں مزید دو افراد کا سر قلم کر دیا گیا

- Advertisement -

ریاض: سعودی عرب میں دو مختلف مقدمات میں جرائم کا مرتکب ہونے کے بعد دو قیدیوں کو سر قلم کر کے سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق جن دو مجرموں کو قصاص قانون کے تحت سر قلم کر دیا ان میں سے ایک سعودی شہری ہے جبکہ دوسرا یمن کا شہری ہے۔ دونوں کو قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا اور سزائے موت دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق، شطوئی حسن محمد اولا، ایک یمنی شخص جس پر اپنے ہی ہم وطن احمد علی محمد ابراہیم کو تیز دھار چاقو سے بے دردی سے قتل کرنے کا الزام ثابت ہواتھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی طرح مشرقی گورنری میں علی بن عدن بن معاذ الشمری نامی سعودی شہری کو قتل کرنے والے سعودی شہری عبداللہ بن شاہج بن شبیب العتیبی کا سر قلم کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کا دعویٰ ہے کہ ان دونوں مدعا علیہان کو قانونی نظام تک مکمل رسائی حاصل تھی۔ جرم ثابت ہونے کے بعد انہوں نے مختلف عدالتوں میں سزائے موت کے خلاف اپیل کی لیکن ہر عدالت نے فیصلے کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس سال اب تک پچھلے سال کے مقابلے میں 70 کے قریب مجرموں کو سزائے موت دی گئی ہے۔ بین الاقوامی تنظیموں نے بھی سزائے موت کی حد سے زیادہ تعداد کی مذمت کی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں