Monday, March 2, 2026

یو اے ای، کے شہریوں کے قرضے معاف

- Advertisement -

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایت پر شہریوں کے قرضے معاف کر دیے گئے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایات پر 1435 اماراتی شہریوں کے قرضے معاف کر دیے گئے قرضے کی رقم475.154 ملین درہم یعنی 36 ارب روپے سے زیادہ تھی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت کا یہ اقدام شہریوں کے مالی بوجھ کو کم کرنے، فلاح و بہبود، خاندانی استحکام اور وسیع تر سماجی ترقی میں حصہ ڈالنے کے حکومتی عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

انسانی اور طبی معاملات، کم آمدنی والے قرض لینے والے، فوت شدہ، کم آمدنی والے ریٹائر ہونے والے، اور بزرگ شہری سبھی نے قرض سے نجات کے پروگراموں سے فائدہ اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دودھ کی نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری

بینک قرضے بنیادی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے اور ہر قرض کی نوعیت اور مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل میں دیے جاتے ہیں۔

اس مہم میں شامل 19 بینکوں اور اداروں کی فہرست میں امارات این بی ڈی،ابوظہبی کمرشل بینک گروپ، ابوظہبی اسلامی بینک،فرسٹ ابوظہبی بینک، راک بینک،مشریق بینک، دبئی اسلامی بینک،نیشنل بینک ،شارجہ اسلامی بینک، امارات اسلامی بینک، فنانس ،ای اینڈ اے، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک،یونائیٹڈ عرب بینک، سٹی بینک ، نیشنل بینک آف ام القوین عرب بینک برائے سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت شامل ہیں۔

یہ خبر انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں