اطلاعات کے مطابق بدھ کو اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو اغوا کر لیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، سمیع ابراہیم کو اغوا کرنے والوں کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق سمیع صاحب کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا، لیکن دارالحکومت پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صحافی کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور انہیں تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
سمیع ابراہیم کے بھائی علی رضا نے آبپارہ پولیس اسٹیشن میں اغوا کی رپورٹ درج کرائی ہے۔
درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریباً 9 بجے، سمیع صاحب، جو ابھی بول ٹی وی کے ہیڈ کوارٹر سے نکلے ہی تھے اور گھر کے راستے پر تھے کہ ان کو سیکٹر جی-6 میں سکستھ ایونیو کی سروس روڈ پر چار گاڑیوں نے روکا، آٹھ سے دس نامعلوم افراد اچانک کاروں سے نکل آئے اور ان کی مرضی کے خلاف لے کر چلے گئے۔
واقعہ کے وقت ان کا ڈرائیور ارشد ان کے ساتھ تھا۔ اغوا کارو نے سمیع ابراہیم کو لےجاتے ہوئے ڈرائیور کو پیچھے چھوڑ دیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ان افراد نے ڈرائیور اور ان کے تین موبائل فونز اور گاڑی کی چابیاں بھی چھین لیں۔