رمضان نگہبان ریلیف راشن کے کئی تھیلے نامعلوم افراد نے چوری کر لئے۔
لاہور: صوبائی دارالحکومت پنجاب میں رمضان نگہبان ریلیف راشن پیکیج کے درجنوں تھیلے نامعلوم افراد لوٹ کرکے فرارہوگئے۔
واردات لاہور کے نواحی چوہنگ میں ہوئی، ڈاکو 36 راشن کے پیکٹ لے کر فرار ہوگئے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اصغر پٹواری کی درخواست کے جواب میں پولیس نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق، بارہ نامعلوم افراد نے سرکاری عملے سے راشن کے پیکٹ لوٹے۔
ضروری سامان جیسے 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا، 2 کلو چاول، چینی، خوردنی تیل، چنے کا آٹا (بیسن) اور دیگر اشیائے ضرورت ہر راشن بیگ میں شامل تھیں۔
فی الحال پولیس ملزمان کی تلاش میں ہے۔