Monday, October 7, 2024

عرفی جاوید کو غیر مہذب لباس پہننے پر گرفتار کر لیا

- Advertisement -

معروف بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو عوامی ماحول میں فحش لباس پہننے پر ممبئی پولیس نے گرفتارکر لیا۔

آج کی تازہ ترین خبر کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عرفی جاوید کو دو پولیس افسر وین میں لے جا رہی ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دو خواتین پولیس اہلکار عرفی جاوید کو کافی شاپ سے باہر نکلتی ہیں، اور انہیں روکتی ہیں۔

عرفی جب پوچھتی ہے کہ اسے کیوں روکا جا رہا ہے تو پولیس اہلکار کہتی ہیں کہ تم اتنا نا زیبا لباس پہنتی ہو اس لیے تمہیں گرفتار کر رہے ہیں۔

عرفی جاوید نے پولیس کو کہا کے میں اپنی مرضی سے یہ کپڑے پہنتی ہوں لیکن پھر بھی پولیس نے تحویل میں لے کر گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین خبر کے مطابق کچھ سوشل میڈیا صارفین عرفی جاوید کی ویڈیو کو پی آر اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں