Saturday, November 23, 2024

اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر سونے کا کیک کاٹ کر حیران کر دیا

- Advertisement -

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر سونے کیک کاٹ کر سب کو چونکا دیا۔

اپنی سالگرہ پر اروشی روٹیلا نے مبینہ طور پر سونے کا کیک کاٹا جس کی قیمت 10 کروڑ، بھارتی روپے 3 کروڑ تھی۔ اس سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس ویڈیو میں بھارتی گلوکار ہنی سنگھ بھی اروشی کے ساتھ 24 قیراط سونے کا کیک کاٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جس میں وہ اپنی 30 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے اروشی کو 3 کروڑ روپے کا سالگرہ کا کیک کاٹنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو کچھ نے تبصرے کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ دانانیر مبین کی سالگرہ کا انوکھا جشن

اروشی روٹیلا کے مداحوں میں سے ایک نے ان سے کہا، کیک کھانا ہے یا رکھنا ہے؟ ایک اور تبصرہ نگار نے کہا کہ اتنا پیسہ خرچ کرنے کے بجائے کسی کی مدد کرنا بہتر ہوتا۔ اروشی روٹیلا کی پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں