حملے کے بعد عراق میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کو امریکہ نے نشانہ بنایا
امریکی اہلکار کے زخمی ہونے کے چند گھنٹے بعد امریکہ کی فوج نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجو گروپوں پر حملہ کیا ہے۔
انگلش میں خبریں پڑ ھنے کے لیے یہاں کلک کریں
امریکی دفاعی سربراہ نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکی افواج پر حملوں کے جواب میں کتائب حزب اللہ اور دیگر گروپوں کے زیر استعمال تین مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
عراق کی طرف سے امریکی حملوں کی مذمت ایک “واضح معاندانہ کارروائی” کے طور پر کی گئی۔
امریکہ نے حالیہ برسوں میں عراق اور شام میں جنگجو گروپوں سے منسلک مقامات کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔
عراق کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور عام شہریوں سمیت 18 دیگر زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے شہری بغیر ویزا امریکہ جا سکتے ہیں
امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا کہ عراق کے کردستان کے علاقے اربیل میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
عراق میں اسلامی مزاحمت کے نام سے ایک ملیشیا گروپ، جس کا تعلق کتائب حزب اللہ سے ہے،اس نے کہا کہ اس حملے کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے۔