Thursday, September 19, 2024

صارفین اب ٹوئٹر پلیٹ فارم استعمال کرنے کی فیس ادا کریں گے

- Advertisement -

نیویارک: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایکس صارفین سے پلیٹ فارم استمعال کرنے کے لیے فیس لینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکس کے مالک ایلون مسک نے مبینہ طور پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے بات کی، جس میں بتایا گیا کہ ٹوئٹر پلیٹ فارم (ایکس) ہر صارف سے کچھ فیس وصول کرنے پر غور کر رہا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں    

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ایکس پر بوٹ اکاؤنٹس کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

ایلون مسک نے بتایا اصل میں ایک بوٹ کو تیار کرنے کے لیے ایک ڈالر کا دسواں حصہ خرچ ہوتا ہے اورمیرے خیال میں یہ بوٹ اکاؤنٹس سے نمٹنے کا بہترطریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بوٹ اکاؤنٹس کی قیمت چند ڈالر بھی ہے تو اسے چلاناکافی مہنگا ہوگا۔ بوٹ اکاؤنٹ بنانے والے کو ہر بار نیا بوٹ اکاؤنٹ بنانےکے لیے ادائیگی کرنی ہوگی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں