Friday, September 20, 2024

سوئٹزرلینڈ میں ازبک رہنما کی بیٹی پر فرد جرم عائد

- Advertisement -

استغاثہ نے کہا ازبیکستان کے سابق صدر کی بیٹی گلنارا کریمووا پر جمعرات کو سوئٹزرلینڈ میں بدعنوانی، دھوکہ دہی اور منظم جرائم کے ایک بڑے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی۔

سوئٹزرلینڈ کے اٹارنی جنرل کے دفتر  نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایک طویل مجرمانہ تحقیقات کے بعد، اس نے ازبک ٹیلی کام ایگزیکٹو کے ساتھ کریمووا کے خلاف فرد جرم دائر کر دی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان پر خاص طور پر ایک ایسی مجرمانہ تنظیم میں حصہ لینے کا الزام ہے جو سوئٹزرلینڈ سمیت مختلف ممالک میں کام کرتی تھی۔

یہ الزامات 2005 سے 2013 تک کے عرصے پر محیط تھے اور “مجرمانہ تنظیم میں شرکت”، منی لانڈرنگ، “غیر ملکی سرکاری عہدیداروں کے طور پر رشوت کی قبولیت”، اور “دستاویزات کی جعلسازی” کے گرد گھومتی تھی۔ فرد جرم سوئٹزرلینڈ کی وفاقی فوجداری عدالت میں دائر کی گئی۔ او اے جی کا کہنا ہے کہ کریمووا، مرحوم اسلام کریموف کی بیٹی، نے 2001 سے 2013 تک “دی آفس” کے نام سے ایک مجرمانہ تنظیم بنائی اور چلائی، جس میں کئی درجن افراد اور بڑی تعداد میں کمپنیاں شامل تھیں۔

بیان کے مطابق، اس گروپ نے 2005 میں سوئٹزرلینڈ میں سوئس بینک اکاؤنٹس اور سیفز میں مجرمانہ لین دین کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ کی خریداری سے پیدا ہونے والے سرمائے کو چھپانے کے لیے کارروائیاں شروع کیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں