بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 13 ہزار تیز ترین رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کیریئر کی 47ویں سنچری اسکور کی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
کوہلی، ایک ہندوستانی بلے باز، 300 سے کم ون ڈے اننگز میں 13,000 پوائنٹس حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 357 رنز کا ہدف دیا ہے اور بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے ہیں۔
کے ایل راہول اور ویرات دونوں نے پاکستان کے خلاف سنچری بنائی۔