بیس ممالک کے شہریوں کے لیے دبئی کے ویزوں کو غیر قانونی قراردیا گیا ہے۔
بیس مختلف ممالک کے شہریوں پر دبئی ویزوں کی عائد پابندی فوراً نافذ ہو گئی۔اس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں زیادہ قیام اور غیر مجاز کام سے متعلق مسائل سے نمٹنے کی کوشش کرناہے۔
تازہ ترین خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے حال ہی میں 20 مختلف ممالک کے شہریوں کے لیےدبئی کے دورے کے لیے وزٹ ویزے کا اجراء روک دیا ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ممنوعہ ممالک میں برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، ٹوگو، جمہوری جمہوریہ کانگو، گھانا، سیرا لیون، سوڈان، کیمرون، نائجیریا، لائبیریا، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ، کانگو، روانڈا اور برکینا فاسو کوموروس اور گنی بساؤ شامل ہیں۔
یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک نئی ویزا پالیسی کے حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے جس میں چالیس سال سے کم عمر کے نائجیرین شہریوں کو وزٹ ویزا جاری کرنے سے منع کیا گیا ہے۔