Saturday, September 7, 2024

پانڈیا نے گیند پر کیا پھونکا تھا؟ راز کھل گیا

- Advertisement -

کرکٹر ہاردک پانڈیا نے امام کو آؤٹ کرنے کے لیے کیا پھونکا تھا بتا دیا۔

عبداللہ شفیق اور امام الحق کریز پر جمعے تو آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا امام کو آؤٹ کرنے سے پہلے گیند کو اپنے منہ کے قریب لے آئے اور نا جانے کیا پھونکا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

اور اتفاق سے امام الحق اسی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے نتیجے میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کہنے لگے ضرور پانڈیا نے کچھ پڑھ کے پھونکا ہے۔

کچھ کا دعویٰ ہے کے امام کو آؤٹ کرنے کے لیے پانڈیا نے بال پر تھوکا تاکہ اسے نکال باہر کیا جا سکے۔

اس بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آل راؤنڈر ہاردک نے کہا، میں نے حقیقت میں گیند پر کچھ نہیں پھنوکا تھا، لیکن میں اپنی لائن اور لینتھ کو متحرک رکھنے کے لیے بال کو منہ کے پاس لے کر آیا تھا۔.

پانڈیا نے آگے کہا، گیند کو اپنے منہ کے پاس لا کر، میں نے اپنے آپ کو گالی دی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں