یشما گل جب ڈپریشن اور ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھیں انہوں نے اپنی زندگی کے اس مشکل وقت کے بارے میں کھل کر بات کی۔
یشما گل نے حال ہی میں اپنے پوڈ کاسٹ کے تازہ ترین ایپی سوڈ کے لیے یو ٹوبر نادر علی کے ساتھ بیٹھتے ہوئے ذہنی صحت، روحانی سفر، اور مستقبل کے عزائم کے ساتھ اپنے چیلنجوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔
آزمائش کی اداکارہ یشما نے اپنی زندگی میں ایک بار خودکشی کے خیالات کا ذکر کیا جب وہ افسردہ تھیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اداکارہ نے اپنی کیفیات بتائیں
یشما گل نے میزبان کو بتایا، ۔جب میں ڈپریشن کا شکارہوتی تھی، تو میں اپنی اس کیفیت پر بڑی فکر مند ہوتی تھِی۔ میں نے اس کے لیے بڑی تحقیق کی۔ مجھے لگتا تھا کسی نے مجھ پر جادو کر دیا ہے، یا تومجھے بری نظر لگ گئی ہے، یا یہ کہ مجھ پرکسی جن کا سایہ ہو گیا ہے۔ میں نے اپنےعلاج کے لیے ہر نسخہ آزمایا۔
اداکار نےبتایا کہ وہ اپنی حالت میں بہتری کے لیے روحانی علاج کے لیے بھی گئیں لیکن آخر کار صرف ڈاکٹروں کی تجویز کردہ دوائیں ہی ان کے لیے کارگر ثابت ہوئیں۔
ان کے بقول، انٹرنیٹ پر پڑھتے ہوئے، میں نے سیکھا کہ ڈپریشن اور نظر بد کی علامات بہت ملتی جلتی ہیں۔ اس لیے مذہبی نقطہ نظر سے میں نے اب قرآنی آیات پر بھروسہ کرنا شروع کر دیا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ حقیقت میں میرے لیے کارآمد ہے۔
یشما نے بتایا، کہ میری زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب میں نے اپنی جان لینے کا سوچا، لیکن میرا ایمان مضبوط تھا اور اس کے نتیجے میں میں اپنے ڈپریشن سے صحت یاب ہونے میں کامیاب ہو گئی۔
اسی دوران، اداکارہ نے اپنے مذہب کی تبدیلی کے بارے میں غلط فہمیوں کو بھی دور کیا۔ انہوں نے بتایا یہ تاثر میرے آخری نام گل سے شروع ہوا، جو عیسائیوں میں بھی مقبول ہے۔ تاہم، میں ایک مسلمان گھر میں پیدا ہوئی ہوں اورمیری پرورش بھی اسلامی گھرانے میں ہوئی ہے۔
اس دوران، گِل نے بہت سے سپر ہٹ سیریلز میں پرفارمنس کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جن میں آزمائش، کب میرے کہلاوگے، قربان، اور التجا شامل ہیں۔