کون سے کھانے جادوئی طور پر موڈ کو بہتر بناتے ہیں؟

0
317
کون سے کھانے جادوئی طور پر موڈ کو بہتر بناتے ہیں؟

دنیا میں ایسے لذیذ خاص کھانے ہیں جو محض آپ کے پیٹ کو بھرنے کے علاوہ آپ کے موڈ کو اچھا کردیتے ہیں جو آپکی صحت کو اچھا رکھ سکتا ہے۔

سبزیاں، پھل اور گوشت چند لذیذ کھانے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے مہیا کیے ہیں۔ یہ غذائیں نہ صرف ذائقہ دار ہیں بلکہ خوشگوار اور صحت مند وجود میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

آج کی مسائل سے بھری دنیا میں مثبت رویہ رکھنا مشکل ہو گیا ہے، لیکن کچھ ایسی جادوئی غذائیں ہیں جو ہم اپنے موڈ اور یادداشت کو بہتر بنانے کے لیے ہر روز کھا سکتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس حوالے سے ماہر غذائیت ڈاکٹر اریج ہارون نے ایک پروگرام میں بتایا اور اس پر تبصرہ کیا۔

ڈاکٹر اریج ہارون کے مطابق موسمی سبزیوں اور پھلوں کو انسان کی خوراک کا مستقل حصہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ دماغ کو سکون دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان میں میگنیشیم شامل ہوتا ہے جو کہ عملی طور پر تمام سبز سبزیوں میں موجود ہوتا ہے۔

انہوں نے خشک میوہ جات اور ڈارک چاکلیٹ کو اپنی خوراک میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ مچھلی سمیت تمام سمندری غذائیں کھانے سے جن میں وٹامن ڈی اور اومیگا فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو کہ مثبت رویہ برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر آپ کھائںگے گے تو آپ جسمانی اور ذہنی طور پر اچھا محسوس کریں گے۔