Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں راک اسٹار گیمز جی ٹی اے 6 کی قیمت کیا ہوگی؟

- Advertisement -

پاکستانی اس بارے میں متجسس ہیں کہ جی ٹی اے 6 کی قیمت کیا ہو سکتی ہے؟ 

جی ٹی اے 6 کے ڈیبیو ٹریلر  نے پاکستان سمیت دنیا بھر کےگیمنگ کے شوقین افراد میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

انتہائی متوقع گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 کا راک اسٹار گیمز کی گرینڈ تھیفٹ آٹو سیریز کے پاکستانی گیمرز کو بہت انتظار ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو جی ٹی اے وائس سٹی، جی ٹی اے سان اینڈریاس، اور جی ٹی اے 4 سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

راک سٹار گیمز نے ابھی تک گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 کی آفیشل قیمت کا انکشاف نہیں کیا ہے لیکن گزشتہ چند ماہ سے پاکستانی گیمنگ کمیونٹی میں گیم کے بارے میں افواہیں پھیل رہی ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

بہت سارے پاکستانی اس بارے میں متجسس ہیں کہ جی ٹی اے 6 کے لانچ ہونے پر اس کی قیمت کیا ہوگی جبکہ اس کے شائقین کی اکثریت کا خیال ہے کہ اس کی قیمت روکسٹارگیمز زیادہ چارج کر سکتے ہیں۔

دس سال کی پیداواری مدت کے ساتھ، گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 راک اسٹار گیمز کے اب تک کے سب سے زیادہ پرجوش منصوبوں میں سے ایک ہے۔

کمپنی کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں گیم کی قیمت 20,000 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

یہ فرض کیا جاتا ہے کہ کلکٹر یا اسپیشل ایڈیشنز کی قیمت تھوڑی زیادہ ہوگی، یہ قیمت پاکستانی 28,500 سے 34,000 روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پرخبریں گردش کر رہی ہیں کہ راک سٹار گیمز گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 کی ہر ایک کاپی کے لیے 43,000 روپے وصول کر سکتے ہیں۔

گیمز کی ڈیولپمنٹ پر سرمایہ کاری

اس قیاس آرائی کو اس وقت تقویت ملی جب ایک معروف جی ٹی اے 6 لیکر نےبتایا کیا کہ کمپنی نے گیم کی ڈیولپمنٹ پر2 بلین سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

راک اسٹار گیمز کی پیرنٹ کمپنی ٹیک ٹو انٹر ایکٹیو نے ان افواہوں کے باوجود قیمتوں کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔

ایک اور چیز جس کے بارے میں کچھ شوقین سوچتے ہیں وہ یہ ہے کہ راک اسٹار گیمز سنگل پلیئر اور ملٹی پلیئر ورژن الگ الگ پیش کر سکتے ہیں۔

اس کی آنے والی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ، توقع ہے کہ جی ٹی اے 6 برسوں میں ریلیز ہونے والے سب سے بڑے گیمز میں سے ایک ہوگا اوریہ گیمنگ کمیونٹی میں ایک بہت بڑی بات ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں