Friday, October 18, 2024

اداکارہ زباب رانا کس قسم کے شریک حیات کی خواہش رکھتی ہیں؟

- Advertisement -

شوبز کی اداکارہ زباب رانا نے بتایا کہ وہ کس قسم کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہیں، نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ زباب رانا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو مجھےغلط سمت پر جانے سے روکے اور مجھے سہی راستہ دکھائے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اداکارہ کے مطابق میں کام کرتے ہوئے صرف اپنے کام کے بارے میں سوچتی ہوں اور میں نعمان اعجاز اور سجل علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔

زباب نے مزید کہا کہ وہ چیزوں سے بور ہو جاتی ہیں، ترکی کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتی ہیں، اپنی ماں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، اور اس کے لیے فوری فیصلے کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اداکارہ کا شمار انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی لاجواب اداکاری کے نتیجے میں بہت جلد خود کو اس شعبے میں منوا لیا ہے۔

ڈرامہ سیریل وہ پاگل سی، بھڑاس، رشتے بکتے ہیں، بندش اور میرے خدایا میں زباب رانا نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں