Friday, November 22, 2024

بابر اعظم کب شادی کر رہے ہیں؟ ان کی دلہن کون بنے گی؟

- Advertisement -

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جلد شادی کے بندھن میں کب بندھ جائیں گے انکے اہل خانہ نے اس پر بات کی اور بتایا کے وہ کب کرینگے شادی۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا سارا زور کرکٹ پر ہے اور ان کا بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے مداح اپنے ہیرو کو دولہا کے طور پر دیکھنے کے لیےپرجوش ہیں اور ان کی خواہش سے بخوبی واقف ہیں لیکن انہیں ایسا کرنے کے لیے کم از کم ایک سال انتظار کرنا ہوگا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اگرچہ بابر کی شادی کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی لیکن ایک بات طے ہے کہ کرکٹ کے بہترین بلے باز کی ورلڈ کپ کے فوراً بعد شادی نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ کپتان کی شادی اصل میں گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد 2022 میں ہونا تھی تاہم دیگر مصروفیات کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

گزشتہ سال کی خبروں کے مطابق، کپتان بابر اعظم کی اپنی کزن کی بیٹی سے شادی کرنے کی افواہیں ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں