Friday, October 18, 2024

پاکستان کی پہلی خاتون خلاباز اگلی پرواز کہاں کریں گی؟

- Advertisement -

پاکستان کی پہلی خاتون خلاباز نمیرہ سلیم کو قطب شمالی اور جنوبی دونوں جگہوں پر پاکستان کا قومی پرچم بلند کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 

پاکستان کی پہلی خاتون خلاباز نمیرہ سلیم 5 اکتوبر 2023 کو ایک امریکی کارپوریشن کے ساتھ خلائی مشن پر روانہ ہوں گے۔ اور انہوں  نے بتایا کہ انہوں نے ٢ لاکھ ڈالر میں خلائی ٹکٹ خریدا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

دوہزارچھ میں جب نمیرہ سلیم کو پہلی پاکستانی خلاباز قرار دیا گیا تو انہوں نے بتایا کے، جب میں چھوٹی تھی تو کھلونوں سے کھیلنے کی بجائے خلا کے بارے میں جاننے میں دلچسپی لیتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کولمبیا یونیورسٹی نے مجھے بین الاقوامی امور میں ماسٹر کی ڈگری دی۔ انہوں نے 2007 میں موناکو کے لیے اعزازی سیاحتی سفیر کے طور پر پاکستان کی نمائندگی کی۔

سال 2008 میں تاریخی فرسٹ ایورسٹ اسکائی ڈائیو کے دوران، وہ ماؤنٹ ایورسٹ سے اسکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشیائی اور پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔ 2011 میں انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ خلائی پرواز جانے سے پہلے تین دن ٹریننگ ہوگی، اور پھر چھوتے دن روانہ ہوگی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں