آج کے مہنگائی کےدورمیں ایسے ہی لوگ کامیاب ہیں جو روزانہ لاکھوں کماتے ہیں کچھ پاکستانی باصلاحیت مشہوراداکارائیں ایک ایپی سوڈ میں اداکاری کرنے پر لاکھوں روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
سب سے زیادہ معاوضہ ادا کرنے والی مشہور اداکارائیں
یہ انتہائی حیرت انگیز بات ہے کہ جو اداکارائیں کم معاوضے سے کام کرنا شروع کرتی ہیں وہ مشہور ہونے پر کتنا ذیادہ معاوضہ لیتی ہیں جاتی ہیں۔
مہوش حیات
معروف کاروباری گھرانے سے تعلق رکھنے والی مہوش حیات نے چھوٹی عمر میں ہی اداکاری شروع کردی۔ ان کے نمایاں کاموں میں ڈرامہ سیریز “دل لگی”، فلمیں “پنجاب نہیں جاؤں گی،” “مس مارول” اور “لندن نہیں جاؤں گی” شامل ہیں۔ مہوش حیات 8 لاکھ فی قسط کرنے کے وصول کرتی ہیں اس کے علاوہ وہ چھے ملین امریکی ڈالرز کے اثاثوں کی مالک بھی ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ماہرہ خان
پاکستان کی سب سےمشہوراداکارہ ماہرہ خان نے بھی بھارت میں ہائی پروفائل وینچرز مکمل کر لیے ہیں۔ وہ کنگ خان کے ساتھ ایک معروف فلم میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ ماہرہ خان اپنی پرفارمنس کے لیے ہر ایپی سوڈکے3 سے 5 لاکھ روپے لیتی ہیں جبکہ ان کی کل مالیت تقریباً 7 ملین ڈالر کے قریب ہے۔
صبا قمر
اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں بھی نظر آ چکی ہیں جس میں عرفان خان نے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔ وہ ہر قسط کے لیے 3 سے 4 لاکھ روپے تنخواہ لیتی ہیں۔
ہانیہ عامر
اداکارہ ہانیہ عامر، جن کے کیریئر کا آغاز فلم “جانان” سے ہوا، وہ ایک قسط کے لیے 3 سے 4 لاکھ روپے کماتی ہیں۔
یمنٰی زیدی
اداکارہ یمنٰی زیدی ڈرامہ تیرے بن کے لیے کافی مشہور چل رہی ہیں وہ ایک قسط میں اداکاری کےکی قیمت 2 روپے سے ڈھائی لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔
اقراعزیز
یاسر حسین کی بیوی اقرا عزیز جو کہ صدر کے چھوٹے سے گھر میں رہتی تھیں اپنی محنت کے دم سے ایک مشہور اداکارہ بن گئیں ہیں۔ وہ ہر ایک ایپیسوڈ کے لیے کم از کم ڈیڑھ لاکھ روپے لیتی ہیں۔ مزید برآں، اداکارہ کا ایک بیٹا ہے، جسے وہ اکثر سوشل میڈیا پوسٹس میں نمایاں کرتی رہتی ہیں۔
سجل علی
سجل علی کا شمار اس وقت اعلیٰ درجے کی اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے۔ وہ عملی طور پر تمام بڑے پروجیکٹس کی زینت بن رہی ہیں، سجل کو ہر قسط میں کام کرنے پر 2 لاکھ تک کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔