Monday, October 21, 2024

دنیا کے سب سے خوبصورت جزیرے کی خصوصیت کیا ہے؟

- Advertisement -

یونان کے شاندار جزیرے ہائیڈرا پر باقاعدہ کاریں چلانا مکمل طور پرممنوع ہے، اس پابندی کے باعث جزیرے کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گئے ہیں۔  

یونانی جزیرے ہائیڈرا نے مبینہ طور پر فائر بریگیڈز اور ایمبولینسوں کے علاوہ کسی بھی قسم کی عام گاڑی چلانے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سروے کے مطابق اس کے اردگرد فیروزی پانی، بے داغ سفید گلیاں اور خوشبودار پھولوں والے درخت اسے خوبصورت بناتے ہیں۔ تاہم، گاڑیوں سے شور اور آلودگی شہر کی خوبصورتی مٹا رہی تھی۔

اس کے علاوہ، جزیرے کی ٹیڑھی سڑکوں پر گاڑی چلانا مشکل تھا، اس لیے کار ٹریفک کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں اب یہاں صرف گھوڑوں کے کھروں کی آواز ہی سنائی دے سکتی ہے۔

جیسے ہی آپ اس جزیرے پر پہنچیں گے، آپ کو صرف گھوڑے، گدھے اور خچر ہی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتے نظر آئیں گے، اور مقامی لوگ بھی روزگار کے لیے یہاں پر گھومتے ہیں۔

یہاں آنے والےسیاح کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی پر سکون مقام ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گاڑیوں پر پابندی کے بعد سے مقامی لوگ بہت زیادہ پر سکون اور مطمئن ہو گئے ہیں۔

اس خوبصورت جزیرے کی سیر کرنے والے برسوں تک اسے یاد رکھتے ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں