Saturday, July 27, 2024

نوال سعید کو کس شادی شدہ کرکٹر نے تعریفی پیغامات بھیجے؟

- Advertisement -

اداکارہ نوال سعید نے دلی پیغام بھیجنے والے کرکٹر کی شناخت کرنے سے انکار کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ نوال سعید نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان کے ایک پرانے تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نوال سعید کو رات گئے کرکٹر کھلاڑیوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

نوال سعید کو میزبان نے کہا کہ آپ آج صرف نام بتا دیں۔ اس کے بعد میزبان نے کرکٹ کھلاڑیوں کا نام لینا شروع کیا جس میں نسیم شاہ کا نام بھی شامل تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ جس شخص نے انہیں میسج کیا وہ نسیم شاہ نہیں بلکہ ایک شادی شدہ مرد ہے۔ اس کے بعد شعیب ملک کا نام لیا گیا تاہم نوال سعید نے کچھ نہیں کہا اور وہ خاموش رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات یو یو ہنی سنگھ کے گانے میں نظر آئے گی

اداکارہ نے کہا کہ ایک شو میں اس موضوع پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے اور وہ نام بھی بتا چکی ہیں لیکن اب اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں