Sunday, September 8, 2024

راحت فتح علی خان کو ساحر علی بگا نے منافق کیوں کہا؟

- Advertisement -

گلوکار ساحرعلی بگا نے راحت فتح علی خان کو منافق کہنے پر وضاحت دے دی۔

ساحر علی بگا  نے ایک طویل فیس بک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے راحت فتح علی خان کے معروف گانے، ضروری تھا، میں تخلیق کار کے طور پر کام کیا، لیکن انہیں اس کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ساحر علی بگا کے مطابق، انہوں نے ہر اس شخص کو منافق قرار دیا ہے جو کسی دوسرے کے حق کو دبانے یا اس سے انکار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان کو اللہ نے بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہے اور وہ انسانیت کے ناطے مجھے میرا حق دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی راحت فتح علی کو کلین چٹ

گلوکار نے مزید کہا کہ ان کے پاس متعدد شواہد ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ راحت فتح علی خان نے انہیں ان کے کام کا کریڈٹ نہیں دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں