اداکار عمران عباس نے مقامی سنیما میں ہونےوالے متعدد پروجیکٹس کے باوجود ہندوستانی فلموں میں اداکاری کرنےکوترجیح کیوں کردیتے ہیں ؟اس بارے میں انہوں نے کھل کر بات کی۔
عمران عباس سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے چیٹ شو میں حالیہ آؤٹنگ میں، طویل وقفے کے بعد لالی وڈ فلموں میں واپسی کے بارے میں پوچھا گیا، جس پر انھوں نے اس ملکی انڈسٹری سے اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ابھی بھی یہاں ہنر مند ‘اسکرپٹ رائٹرز’ کی کمی ہے۔
انگلش میں خبریں نی پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اس کے علاوہ انہوں نے اپنی چار نئ آنے والی فلموں کا انکشاف کیا، ان میں سے کوئی بھی پاکستانی سینما کے لیے نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ، میرا آنے والا کوئی بھی پروجیکٹ پاکستان سے نہیں ہے ان میں سے ایک امریکہ کا اوردو ہندوستان سے ہیں جبکہ ایک ہندوستانی پنجابی فلم ہے۔
انہوں نے مزید کہا، میں آگے کے لیے پنجابی سنیما سے مطمئن ہوں کیونکہ یہ پوری دنیا میں کافی مقبول ہے۔
عمران عباس نے اپنی فلم، کریچر ڈی3، جان نثار، اور اے دل ہے مشکل جیسی فلموں میں اپنی اداکاری سے ہندوستان کے شائقین کا دل جیت لیا ہے۔
مزید یہ کہ، اس نے اپنے آپ کو سب سے زیادہ ورسٹائل ڈرامہ اداکاروں کے طور پر بہترین ثابت کیا ہے، ان کو مرکزی کردار اور مخالف دونوں کرداروں کے ساتھدیکھا گیا ہے۔ ان کی قابل ذکر پرفارمنس سیریلز میں، تھوڑا سا حق، کوئی چاند رکھ، نور العین، اعتراز اور دیگر شامل ہیں۔