بہت سے لوگ پیزا بہت دلچسپی سے کھاتے ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی پیزا کے درمیان رکھی میز پرغور کیا ہے کے وہ پیزا کے لئے کتنی اہم ہے؟
کیا آپ کو پتا ہے پیزا کے بیچ درمیان رکھی چھوٹی میز آپ کے پیزا کے لیے کتنی اہم ہے، جس سے آپ اس کے ذائقے کی صحیح تعریف کر سکتے ہیں؟
جی ہاں، اس پلاسٹک کی میز کو پیزا سیور، کہا جاتا ہے لیکن یہ پیزا کے ٹکڑوں کو جمع کرنے یا سجاوٹ کے لیے استعمال نہیں ہوتی ہے۔یہ آپ کے پیزا کو باکس سے چپکنے نہیں دیتی، اور ٹاپنگز کو گتے پر چپکنے اور پیزا ضائع ہونے سے روک کر محفوظ رکھتی ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ایک باکس گرم پیزا سے بھرا ہوا ہے، جو نمی کی وجہ سے باکس نیچے کی طرف جھک جاتا ہے اگر پیزا سیور بیچ میں نہیں ہے تو پنیر اور دیگر اجزاء سے چپک جائے گا۔ اس کی وجہ سے پیزا ماضی میں اکثر خراب ہو جاتے تھے۔ 1980 کی دہائی میں نیویارک کی ایک خاتون نے اس کا حل نکالا۔
جب گھروں میں پہنچائے جانے والے پیزا کی اکثریت میں موجود گتے نے انہیں خراب کر دیا تو اسے خیال آیا۔ باکس کو پیزا کے اوپری حصے سے چپکنے سے بچانے کے لیے، اس نے پلاسٹک کا تپائی بنایا اور 1985 میں اس کے پیٹنٹ کے لیے درخواست دی۔
اس نے اپنی ایجاد میں دعویٰ کیا کہ پیزا سیور کا استعمال پیزا کو خراب ہونے سے اور پیزا کے ڈبوں کو آسانی سے نیچے سے چپکنے سے روک سکتا ہے۔
اس تین ٹانگوں والی میز کو پوری دنیا میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ پیٹنٹ کے مطابق پیزا سیور 260 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت کو برداشت کر سکتا ہے۔