نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی کی اہلیہ وفات پا گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسفند یارولی کی اہلیہ کے وفات کی خبر اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے جاری کی۔ زاہد خان کا کہنا ہے کہ مرحومہ کو خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ترجمان اے این پی زاہد خان کا مزید کہنا ہے کہ اسفند یار ولی کی اہلیہ کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2008 میں اسفندیار ولی پر عید الفطر کے موقع پر مہمانوں سے ملاقات کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
اے این پی کا سیاسی بیانیہ
رواں سال جنوری کے دوران اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی یا سینیٹ کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہم ملک میں سویلین بالادستی کی مضبوطی چاہتے ہیں۔
اے این پی کے سربراہ نے پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی چاہتے ہیں۔ موجودہ انتخابات کے دوران جس قسم کا پیسہ استعمال ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور چین آصف زرداری کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار
انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ صورتحال میں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی یا سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں ہیں۔
ہمیں اکثریتی جماعتوں نے عہدوں کی پیشکش کی ہے لیکن عوامی نیشنل پارٹی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی۔